مئی میں شا دی کرنے والی غنیٰ علی نےجلد ماں بننے سے متعلق حقائق واضح کر دئیے۔۔ویڈیو وائرل

Sep 28, 2021 | 19:44:PM
غنا علی نے ،مداحوں،کی ،غلط فہمی،دور کر دی
کیپشن: غنا علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ و ماڈل غنیٰ علی نے آنے والے بچے سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں اور افواہوں پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غنیٰ علی نے  اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جَلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔انہوں نے شوہر کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری انسٹا گرام پر دی تھی۔اِن تصویروں پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ’غنیٰ علی کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی ہے، اتنی جَلدی وہ کیسے ماں بننے والی ہیں۔

جس پر غنیٰ علی نے اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس اور ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’اُن کی شای رواں سال فروری میں ہو گئی تھی، انہوں نے اپنی شادی کا اعلان مئی میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا ٹریلر جاری