لتامنگیشکر کی 92 ویں سالگرہ پر وہ گانا ریلیز جو 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا تھا

Sep 28, 2021 | 18:18:PM
لتا ،کا، 20برس، قبل ،ریکارڈ ،کیا گیا، گانا اب ریلیز
کیپشن: لتا کا 20برس قبل ریکارڈ کیا گیا گانا اب ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) میلوڈی کوئین لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا آخر کا ر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ویشال بھاردواج نے لتامنگیشکر کی 92 ویں سالگرہ کے موقع ان کا 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا گانا ’’ٹھیک نہیں لگتا‘‘ ریلیز کیا ہے جو اس سے قبل کبھی ریلیز ہی نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے آج یہ گانا ریلیز کرکے لتا منگیشکر کے مداحوں کو خصوصی ٹریٹ دی ہے۔ لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گانا آج سے تقریباً 20 سال قبل ایک فلم کے لیے 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیاتھا اور اس کی شاعری گلزار نے کی تھی۔ تاہم بعد میں اس گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ویشال بھاردواج نے یہ گانا اپنے میوزک لیبل وی بی میوزک کے تحت ریلیز کیا ہے۔
ویشال بھاردواج نے گانے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اس دور میں کیسیٹس ہوتی تھیں، یہ گانا کہیں کھوگیاتھا۔ ہم نے تقریباً 10، 12 سال پہلے اس گانے کی تلاش شروع کی پھر کا میابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا ٹریلر جاری