یش راج فلمز نےاکشے ،سیف، رنویر اور رنبیر کپور کی فلموں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا

Sep 28, 2021 | 17:15:PM
یش راج فلمز،کی ،ریلیز ،کی،ڈیٹس ،کا ،اعلان
کیپشن: یش راج فلمز ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)بالی ووڈ کے سب سے مشہور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے 26 ستمبر کو اپنی کئی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کرکے مداحوں کوخوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں سینما ہالز کو 22 اکتوبر سے دوبارہ کھولنے کا اعلان ہوتے ہی تاخیر کا شکار بالی وڈ کی فلموں کی ریلیز کی تاریخیں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں ۔یش راج فلمز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروڈکشن ہاؤس کی چند بڑی فلموں کی دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔مگر یش راج پروڈکشنز نےشاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ اور سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ کی ریلیز سے متعلق  کوئی اعلان نہیں کیا ۔ اطلاعات کے مطابق ، شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ اور سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ ممکنہ طور پر اگلے سال کے آخر میں ریلیز ہونگی ۔

یش راج فلمز  کے شیڈول کے مطابق ، اداکار اکشے کمار کی فلم ’ پرتھوی راج‘ 21 جنوری 2022، اداکار سیف علی خان کی فلم ’ بنٹی اور ببلی 2 ‘19 نومبر 2021،  رنویر سنگھ کی فلم ’ جیئش بھائی زوردار‘ 25 فروری 2022، اور رنبیر کپور کی فلم ’ شمشیرا‘ 18 مارچ 2022 کو ریلیز ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:’کورلش عثمان‘ کے مداحوں کا انتظار ختم۔۔ سیزن 3 کا ٹریلر ریلیز