کیا موٹرز نے "+Stonic EX" کے لیے بغیر انٹرسٹ اقساط کی سکیم متعارف کرادی

Oct 28, 2025 | 21:35:PM
کیا موٹرز نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیا موٹرز نے اپنے صارفین کے لیے بغیر سود کی 18 اقساط پر مبنی سکیم متعارف کرادی ہے،  یہ سکیم کیا سٹونک ای ایکس پلس  (Stonic EX+)ماڈل کے لیے دستیاب ہے، جسے 50 فیصد ایڈوانس ادائیگی یعنی 2.99 ملین روپے کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق یہ پیشکش 28 اکتوبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔

گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ماہانہ قسط 1 لاکھ 72 ہزار 194 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے کی انتظامی فیس اقساط کے ذریعے وصول کی جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ محدود مدت کی پیشکش ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ SUV آسان شرائط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: