موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔ تاہم جنوب مشرقی /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت، لسبیلہ 38، پسنی، اورماڑہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ مفت: نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی