شناختی کارڈ مفت: نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Oct 28, 2025 | 20:41:PM
شناختی کارڈ مفت: نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: شناختی کارڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نادرا نے شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی گئی اور شہری پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

شناختی کارڈ بنوانے کیلئے شہری نادرا مرکز جائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں۔

 نادرا کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور درخواست کی جارہی ہے کہ یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:نمبرگیم کا مسئلہ یا کچھ اور؟وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پھر التواء کا شکار