پاکستانی نوجوان ڈیجیٹل عہد کا سامنا کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں،بلاول بھٹو کی میٹا وفد سےملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)بلاول بھٹو زرداری نے میٹا پلیٹ فارم ان کارپوریشن کے وسطی و جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر صارم عزیز سے ملاقات کی اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین کو میٹا کے وفد نے میٹا اے آئی سے متعلق بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے میٹا وفد کی ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی ،بلاول بھٹو زرداری کو میٹا کے وفد نے انسٹاگرام Teen اکاؤنٹس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس میں نہ صرف پیغام بھیجنے کے حوالے سے پابندیاں ہوں گی، بلکہ نامناسب الفاظ خود فلٹر ہوجائیں گے،بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس میں وقت کی پابندی ہوگی اور ایک گھنٹے بعد ایپ بند ہونے کا پیغام آجائے گا۔بلاول بھٹو زرداری اور میٹا کے وفد کے درمیان اے آئی سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے بھی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اے آئی کی بدولت آنے والی تبدیلیوں کو ذمہ داری سے قبول کررہی ہے، پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل عہد کا سامنا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس فیچرز کا سامنے آنا تربیت سے متعلق فکرمند والدین کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورکھپور،پولیس نے علیمہ خان سے موقع پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا لی