بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آئی سی یو سے شفٹ کردیا گیا 

Oct 28, 2025 | 13:46:PM
 بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آئی سی یو سے شفٹ کردیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بیٹر شریاس ائیر کی انجری پر اپ ڈیٹ دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ائیر کو آئی سی یو سے شفٹ کردیا گیا ہے اور اب ان کی فیملی کے بھی سڈنی جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سوریا کمار یادیو نے بتایا ہے کہ شریاس ائیر سے دو دن سے بات ہو رہی ہے، اگر وہ بات کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حارث رؤف کی نوجوان بیٹسمین کے ہاتھوں دھلائی، ویڈیو وائرل

سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ باہر سے دیکھ کر ایسا لگا کہ جب شریاس ائیر نے کیچ پکڑا تو سب نارمل تھا، جو بھی ہوا وہ بدقسمتی تھی، کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے، وہ جلدی صحتیاب ہوگا۔

 یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔