ڈومیسٹک میچ میں حارث رؤف کی نوجوان بیٹسمین کے ہاتھوں دھلائی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بولنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بلے باز نے حارث رؤف کی گیند پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکے، چوکے اور فلک شارٹ کور ڈرائیو کھیلے، جو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔
صارفین نے ویڈیو پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی موجودہ کارکردگی بہت بری ہے اور اب وہ صرف بی گریڈ لیگز ہی کھیل سکتے ہیں۔
حارث رؤف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کے ایک نامعلوم قسم کے نوجوان بلے باز اشعر نے مار مار کر الو بنا دیا چھکے چوکے فلک شارٹ کور ڈرائیور no look shot وغیرہ وغیرہ ۔
— Rana Imran Saleem (@naya_kisan) October 27, 2025
حارث رؤف کی کرکٹ ختم ہو چکی ہے یہ اب بی گریڈ لیگز ہی کھیل سکتا ہے بس۔ pic.twitter.com/bBgQoIHCPj
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس نوجوان کی شارٹ سلیکشن تو دیکھیں۔ ایسی شارٹ سلیکشن تو ہمارے انٹرنیشنل پلیئر نہیں کرتے۔
عدنان امجد نے بلے باز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اشعر ننکانہ صاحب کا ہونہار کھلاڑی ہے اور اس نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے جبکہ حارث رؤف اب اچھا کھیل پیش نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی، جس کے بعد کئی صارفین ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کرتے نظر آئے تھے۔