یو اے ای: مالی سال 2026 کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2026 کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے، اماراتی وفاقی اداروں کی مالی پائیداری یقینی بنانے کیلئے فیڈرل فنانشل سینٹر پروگرام بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری 1.05 کھرب درہم تک پہنچ گئی، جو عرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید برآں متحدہ عرب امارات کی برآمدات 2019 کے مقابلے میں دوگنا بڑھ کر 950 ارب درہم تک پہنچ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’ایسا تو ہونا ہی تھا‘‘،گاڑیاں رکھنے والوں کی شامت آ گئی