طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، پروازیں معطل،3 افراد ہلاک

Oct 28, 2025 | 11:54:AM
 طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، پروازیں معطل،3 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر  پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا۔ْ

خبرایجنسی کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل ، سکول بھی بند کر دئیے گئے ۔ 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ 

اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان  کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اوربہاماس پہنچ سکتا ہے۔ 

دوسری جانب طوفان کے پیش نظر جمیکا حکام نے عوام کو اونچے مقامات اورمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جمیکا کے وزیراعظم نے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔