بھارتی ایتھلیٹ کی خودکشی ، پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

Oct 28, 2025 | 10:43:AM
بھارتی ایتھلیٹ کی خودکشی ، پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایتھلیٹ روہنی کلام کی موت خودکشی لگ رہی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کلام کی چھوٹی بہن روشنی نے انہیں گھر میں لٹکا ہوا پایا اور گھر کے دیگر افراد کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ روہنی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی بہن کا کہنا ہے کہ روہنی ایک پرائیویٹ اسکول میں مارشل آرٹس کی کوچ تھی، وہ حالیہ دنوں میں کام سے متعلق کافی دباؤ کا شکار تھیں۔ جہاں مبینہ طور پر اسے اسکول کی فیکلٹی اور خاص طور پر پرنسپل کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

خیال رہے کہ 35 سال کی روہنی کلام نے ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔