سائفر آڈیو انکوائری میں پیش رفت، شاہ محمود قریشی کی ایف آئی اے طلبی 

Oct 28, 2022 | 17:24:PM
سائفر آڈیو انکوائری، پیش رفت، ایف آئی اے، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، طلب،
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سائفر آڈیو انکوائری میں پیش رفت،وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔ 
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیر خارجہ کو یکم نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا،شاہ محمود قریشی کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹرر طلب کیا گیاہے، سابق وزیر خارجہ کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹرر طلب کیا گیاتھا،سابق سیکرٹری خارجہ سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

شاہ محمود قریشی کو سابق سیکرٹری خارجہ کے جواب کی روشنی میں طلب کیا گیا ،ذرائع کاکہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سیکرٹری خارجہ سے سوال و جواب کے بعد شاہ محمود قریشی کو بلانے کا فیصلہ کیا،تفتیش کے دوران شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی