سدھارتھ شکلا کی موت ۔۔شہناز گل کا پہلا بیان سامنے آگیا

Oct 28, 2021 | 18:30:PM
سدھارتھ شکلا
کیپشن: شہناز گل اور سدھارتھ شکلا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بگ بوس فیم شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد پہلی بار کی سوشل میڈ یا پر پوسٹ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہناز گل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر  کی ہے جس میں انہوں نے سدھارتھ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا رشتہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ سدھارتھ  کی موت کے بعد شہنا زگل ایک صدمے کی کیفیت میں تھیں مگر انہوں نے اس کا اظہار کسی پلیٹ فارم پر نہیں کیا تھا ۔لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیاپر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔

اس پوسٹ میں انہوں نے سدھارتھ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ اس پوسٹ میں ایک پوسٹر ہے۔ پوسٹر میں سدھارتھ اور شہناز کھلکھلا کر ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
  یہ بھی پڑھیں:منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت منظور۔۔