بلوچستان کے وزیر آبپاشی صادق عمرانی کو دل کا دورہ ،کراچی منتقل

Nov 28, 2025 | 21:13:PM
بلوچستان کے وزیر آبپاشی صادق عمرانی کو دل کا دورہ ،کراچی منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صادق عمرانی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا، بہتر علاج معالجے کے لیے صوبائی وزیر کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال میں گورنر بلوچستان ملک جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچے اور انہوں نے صادق عمرانی کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے ٹریفک حادثہ، طالبعلم اور گارڈ جاں بحق