ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ :یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو3وکٹوں سے ہرا دیا

Nov 28, 2025 | 18:58:PM
ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ :یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو3وکٹوں سے ہرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا ، عجمان ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 126 رنز بنائے۔

 انورین ڈونلڈ نے 11 گیندوں پر 24 سکور کیے ،جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے ، الیکس ہیلزنے 7 گیندوں پر 13، روسو نے 12 گیندوں پر 26 ، جوئی کلارک نے 8 گیندوں پر 15، معین علی نے 11 گیندوں پر 29، لارنس نے 4 گیندوں پر 4، کرس گرین نے 7 گیندوں پر 10 رنز بنائے ۔

محمد روہد ، فضل حق فاروقی ،جنید صدیقی نے 1-1 وکٹ حاصل کی ، قیص احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، یو اے ای بُلز نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹم ڈیوڈ نے 12 گیندوں پر 40 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

 کیرن پولارڈ نے 11 گیندوں پر 27 ، سنیل نارائن نے 13 گیندوں پر 26 سکور کیے، رومیرو نے 11 گیندوں پر 19 سکور کیے۔وسیم اکرماور کرس گرین نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عاقف جاوید، زمان خان اور پیوش چاولہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :مری گلاس ٹرین:سٹیشنز اور کرایے کی تفصیلات سامنے آگئیں