مری گلاس ٹرین:سٹیشنز اور کرایے کی تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مری گلاس ٹرین منصوبے کی تفصیلات شیئر کردیں جس میں روٹ ، سٹیشنز اور کرایے کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔
مریم نواز کے فیس بک اکائونٹ پر شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق گلاس ٹرین کا روٹ لیک ویو پارک اسلام آباد سے مری بس سٹاپ تک ہوگا،سٹیشنز لیک ویو پارک اسلام آباد، چھتر پارک ، گھوڑا گلی اور مری بس سٹاپ کے قریب بنائے جائیں گے۔
کرایے کی دو کیٹیگریز رکھی گئی ہیں ،سٹینڈرڈ ٹکٹ 500 روپے اور پریمیئم ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوگا ، مری گلاس ٹرین اپنا سفر اسلام آباد سے مری صرف 40 منٹ میں طے کرے گی۔
گاڑیاں الیکٹرک اور ماحول دوست ہونگی ،سروس کا آغاز کب ہوگا اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں :دسمبر کی تنخواہوں میں اضافہ ! ملازمین کیلئےخوشی کی خبر