وفاقی وزیرداخلہ خود کش دھماکے کے بعد افسروں وجوانوں سے ملنے  ایف سی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

محسن  نقوی نے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی، افسروں اور جوانوں سے ملاقات اور اہم اجلاس کی صدارت کی

Nov 28, 2025 | 17:18:PM
 وفاقی وزیرداخلہ خود کش دھماکے کے بعد افسروں وجوانوں سے ملنے  ایف سی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی  فیڈرل  ہیڈ کواٹر پر خود کش دھماکے کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری کے افسروں وجوانوں سے ملنے  ایف سی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور  پھول رکھے۔ انہوں نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات  کی۔ انہوں نے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کو فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی شجاعت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ جام  شہادت  نوش  کرنے  والے تینوں جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ایف سی کانسٹیبلز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور 3 خودکش بمباروں کو 3 منٹ میں جہنم واصل کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا   کہ جام شہادت  نوش  کرنے  والے  جوانوں  کی  قربانی رائیگاں  نہیں  جائیں  گی۔ شہداء  کے خاندانوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے گا۔شہداء نے جوانمردی  کی  لازوال  مثال  قائم  کی اور  دشمن  کے حملے  کو پسپا  کیا۔جس دلیری  سے  آپ نے بھارتی  سپانسرڈ  دہشتگردوں  کا  مقابلہ  کیا  وہ قابل  تحسین  ہے۔ 

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید اور کمانڈنٹ  فیڈرل  کانسٹیبلری  نذیر  گاڑا  اور  اعلی  حکام  بھی  اس  موقع  پر   موجود  تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ، مچھ  کے بازار اڈہ میں دھماکہ ، ایک شخص زخمی