سیٹ بیلٹ میں یہ چھوٹا بٹن کس کام آتا ہے؟

Nov 28, 2025 | 16:41:PM
سیٹ بیلٹ میں یہ چھوٹا بٹن کس کام آتا ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )آپ کی گاڑی میں متعدد فیچرز موجود ہوتے ہیں جن میں سے کچھ کافی عجیب ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر کوئی توجہ مرکوز نہیں کرتا۔

درحقیقت یہ فیچرز تمام گاڑیوں میں ہوتے ہیں تو اسی وجہ سے آپ بھی گاڑی کی سیٹ بیلٹ میں لگے ایک چھوٹے پلاسٹک بٹن کو بھی نظر انداز کر دیتے ہوں گےمگر یہ بٹن بیکار میں سیٹ بیلٹ پر نہیں لگائے جاتے بلکہ یہ بہت اہم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ چھوٹا بٹن سیٹ بیلٹ لیچ یا قفل کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کا کام کرتا ہےیعنی جب آپ سیٹ بیلٹ استعمال کرتے ہیں تو ہر بار اسے پہننے یا اتارنے پر وہ بیلٹ اپنی جگہ پر ہی رہتی ہے، یہاں وہاں نہیں پھیل جاتی۔

گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے پلاسٹک کے اس ٹکڑے کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا،یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ لیچ پلیٹ نیچے کی جانب نہ سرک جائے اور سیٹ بیلٹ تک ہر بار رسائی آسانی سے ممکن ہوسکے۔

یہ بٹن اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ سیٹ بیلٹ کی الائنمنٹ متاثر نہ ہو اگر لیچ پلیٹ نیچے سرک جائے تو سیٹ بیلٹ کی پوزیشن بھی درست نہیں رہے گی۔

یہ بٹن سیٹ بیلٹ کی لیچ پلیٹ کے بالکل نیچے ہوتا ہے،کچھ سیٹ بیلٹس میں ایک اضافی اسٹاپ بٹن لیچ پلیٹ کے اوپر بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ اوپر کی جانب نہ جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:دسمبر کی تنخواہوں میں اضافہ ! ملازمین کیلئےخوشی کی خبر