سونے کی قیمتوں میں آج بھی استحکام ؛فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے ۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے کی سطح پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
دس گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر مستحکم ہے جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5642 روپے پر ہی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ کل بھی عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی،عالمی مارکیٹ میں فی ونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 165ڈالر کی سطح پر مستحکم تھی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 38ہزار 862روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔
مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 253روپے کی سطح پر قائم رہی تھی لیکن فی تولہ چاندی کی قیمت 160 روپے اضافے سے 4642 روپے پر پہنچ گئی تھی۔