شوہر کا بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنا مہنگا پڑ گیا

Nov 28, 2025 | 14:09:PM
شوہر کا بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شوہر کا بیوی کوٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنا مہنگا پڑ گیا ، سسرالیوں نے گھر میں گھس کر داماد پر تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے ظہیر آباد کالونی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر داماد کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ملزمان کو کامران کو گلی میں گھسیٹتے اور مکوں، لاتوں اور سوٹوں سے مارنے کی فوٹیج دیکھی جاسکتی ہے۔

متاثرہ شخص کامران نے بتایا کہ اس کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے منع کیا، جس پر بیوی نے اپنے گھر والوں کو بلوا لیا۔

کامران کا الزام ہے کہ سسر انور اور اس کے ساتھی زبردستی گھر میں داخل ہوئے، اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار !دوسری شادی مت کریں ورنہ؟

کامران نے طبی معائنے کے بعد تھانہ سٹی میں کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

پولیس نے ویڈیو اور درخواست کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔