اسلام آباد ایئر پورٹ پر جعل سازی سے ملائیشیا جانیوالے 2 مسافر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں۔
مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیاء جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے۔
مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشاء آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ٹریفک قوانین مزید سخت،بار بار چالان پر گاڑی نیلام ہوگی