بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Nov 28, 2025 | 09:33:AM
بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
 نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کی اطلاعات کے بعد بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن پر غورکیا جارہا ہے۔
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ پولیس، کسٹم اور  ایف سی بھی حصہ لےگی، اس حوالے سے صوبے بھر میں ان فورسز کے عملےکو ہدایات دے دی گئی ہیں،اس ضمن میں مستونگ میں کسٹم کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مارکر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 11  نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز ہنگامہ، مسافر نے اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے نے صوبے میں 40ہزارسے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پرو فائلنگ کی ہے،عملہ اب روزانہ کی بنیاد پر بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔