سی ایس پی بلال پاشا نے خودکشی کی، ہوشربا انکشاف

Nov 28, 2023 | 16:50:PM
سی ایس پی بلال پاشا نے خودکشی کی، ہوشربا انکشاف
کیپشن: سی ایس پی بلال پاشا نے خودکشی کی، ہوشربا انکشاف
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا نے خودکشی کی۔

ڈی ایس کینٹ نے تصدیق کی کہ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا نے خود کشی کی، ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے بلال پاشا کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

بنوں پولیس کے مطابق بلال پاشا کے گھر سے ان کی خون میں لت پت لاش ملی، انہوں نے خود کو گولی ماری، ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس پی بلال پاشا کون تھا؟موت کیسے ہوئی؟اہم انکشاف

ڈی پی او بنوں اسماعیل خان کا مزید کہنا ہےکہ بلال پاشا کی موت کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا، یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے، تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا ٹرانسفر بنوں سے راولپنڈی ہوگیا تھا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ بلال پاشا کی موت اصل میں خودکشی ہے یا ان کا قتل کیا گیا، رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلال پاشا کے سر پر گولی لگنےکے باعث زخم پایا گیا ہے۔

خیال رہےکہ بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے خانیوال روانہ کیا گیا تھا۔