سی ایس پی بلال احمد پاشا کا نماز جنازہ عبدالحکیم میں ادا کر دیا گیا

Nov 28, 2023 | 13:11:PM
سی ایس پی بلال احمد پاشا کا نماز جنازہ عبدالحکیم میں ادا کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امجد بخاری) سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال احمد پاشا کا نماز جنازہ عبدالحکیم میں ادا کر دیا گیا۔

47 ویں کامن گروپ سے تعلق رکھنے والے بلال پاشا بنوں میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، انہوں نے 2018 میں سول سروس میں شمولیت حاصل کی، ان کا تعلق کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم سے ہے۔ وہ غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں تعلیمی سفر مکمل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت عہدے سے فارغ

بلال پاشا کی ڈیڈ باڈی ان کے آبائی علاقہ میں پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا، خاندان کے لوگ اور اہل علاقہ اس جوان موت پر انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہیں، ان کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ بلال پاشا ہمارے علاقہ کا فخر تھے اور ہم ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان سے محروم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال پاشا کی موت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں لیکن موت کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔