حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہو گی

Nov 28, 2023 | 16:26:PM
حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن،لا ونگ اور ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کی آمد آمد، شہباز شریف کا بڑا بیان آ گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کو حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ پر بریفنگ دی گئی، الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری دے دی، ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔