الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے: شہباز شریف

Nov 28, 2023 | 13:14:PM
الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے: شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے،مسلم لیگ ن کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اہم ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں علی پرویز ملک، قاسم نون، مظہر اقبال اور سلمان خان شامل تھے۔

ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے  گفتگو کی گئی،شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا  تھا  کہ عوام مسلم لیگ کو دوتہائی اکثریت دے، دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے، ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر یں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:  اہم سیاسی شخصیت عہدے سے فارغ
 دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ڈویژنل کو آرڈینیشن کمیٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے انٹرویوز  شروع کردئیے ہیں،(ن) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں پرویز رشید، ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب اور عطا تارڑ شامل ہیں جنہوں نے  الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا کام شروع کردیا ہے۔

کوآرڈینیشن کمیٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 29 نومبر تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی، اٹک کے 2 قومی اور 5 صوبائی نشستوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پر ویز رشید  آج امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔

ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز آج ہوں گے جس کے بعد ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔