اداس چہرے اور گہری سوچوں میں کھوئی اداکارہ حرامانی کی تصویر وائرل 

Nov 28, 2021 | 20:07:PM
اداکارہ حرامانی، اداس چہرے، گہری سوچوں
کیپشن: حرامانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اداس چہرے اور گہری سوچوں میں کھوئی اداکارہ حرامانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرامانی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں، حرامانی نے کچھ عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھویا ہے، انہیں زیادہ پذیرائی ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“میں ملی۔
اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہے ،انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد65 لاکھ ہے، اداکارہ مداحوں کیلئے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں ،جودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتی ہے۔
حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی تصویرشیئر کی ہے جس میں اداکارہ اداس اور گہری سوچوں میں ڈوبی ہوئی ہے، حرامانی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ”ہمیشہ کا لفظ میری ڈکشنری میں کبھی نہیں ہوتا“۔
اداکارہ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ابتک ہزاروں لائکس کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کی بہن نے انڈین گانے پر ڈانس ریکارڈنگ کے دوران قریب کھڑےشخص کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل