برطانیہ میں بھی کورونا کی نئی قسم” اومی کرون “ پھیلنے لگی 

Nov 28, 2021 | 15:58:PM
کورونا نئی قسم ،اومی کرون
کیپشن: کورنا کی نئی قسم اومی کرون برطانیہ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے بعد برطانیہ میں بھی کرونا کی نئی قسم” اومی کرون“ کے دوکیسز سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سکریٹری صحت ساجد جاوید نے برطانیہ میں دو افراد میںکورونا کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے کونسےممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے
ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے برینٹ ووڈ، ایسیکس اور ناٹنگھم میں کیسز کی تصدیق سکیننگ کے بعد کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افرادنے جنوبی افریقہ کا سفرکیا تھا ۔ا ورمتاثرین نے خود کو اپنے گھر والوں سے الگ کرلیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ، بیلجیم، ہانگ کانگ اور اسرائیل میں بھی کرونا کی نئی قسم کی شناخت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کرونا کی نئی قسم کی اطلاع سب سے پہلے جنوبی افریقہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو دی گئی۔ ابتدائی شواہدکے مطابق اس وائرس میںدوبارہ انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک نے کوروناکی نئی قسم کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔برطانوی سیکرٹری صحت کے مطابق اگر کسی نے پچھلے 10 دنوں میں افریقی ممالک کا سفر کیاہے تو اسے خود کو الگ تھلگ کرنا ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔انہوں نے کہا: ہم ہمیشہ سے بہت واضح رہے ہیں ۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم مزید کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کوروناکی نئی خطرناک قسم، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا