کوروناکی نئی خطرناک قسم، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

Nov 28, 2021 | 09:48:AM
نئے کورونا وائرس کے بارے میں حکومت کا اہم فیصلہ،فائل فوٹو
کیپشن: نئے کورونا وائرس کے بارے میں حکومت کا اہم فیصلہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:     کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے ہانگ کا نگ سمیت کونسے 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے

واضح رہے سیکرٹری صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف جناح ہسپتال اور ڈاؤ اوجھا ہسپتال میں لگ رہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا،سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:کورونا فنڈز میں بڑی کرپشن سامنے آگئی!