کورونا کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے کونسےممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے

Nov 28, 2021 | 07:58:AM
پاکستان،کورونا،سفری پابندی
کیپشن: سفری پابندیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان نے  6 افریقی ممالک اور ہانگ کانگ پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے ٹویٹر پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو ، موزمبیق ، اسواتینی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے خلاف ایک اور بھارتی سازش کا پردہ بے نقا ب

این سی او سی نے ٹویٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد ان ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان ممالک سے براہ راست / بالواسطہ اندرون ملک سفر پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا این سی او سی نے وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عوام سے احتیاطی تدابیر پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا اب کس حال میں اور کہاں ،جانیے