مسلط کردہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہےقوم انہیں مسترد کر چکی۔۔۔فضل الرحمان

Nov 28, 2021 | 12:48:PM
مسلط شدہ لوگوں کی کوئی حییثیت نہیں
کیپشن: مسلط شدہ لوگوں کی کوئی حییثیت نہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ جو کچھ ملک میں آج ہو رہا ہے اس سے ملکی بقا داؤ پر لگی ہوئی ہے، جعلی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلط شدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ہم انہیں مسترد کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں، آج عزم کرنا ہے کہ ملک کو کسی بین الاقوامی قوت کی کالونی بننے نہیں دینا، پاکستان کی بقا کی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، ریاست کی بقا کا دارومدار معیشت پر ہے جبکہ دفاع پر دارومدار ثانوی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آج بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائشیا کی معیشتیں ترقی کر رہی ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس کی سالانہ قومی پیداوار صفر سے بھی نیچے گئی ہے،عمران خان نے ملک کی معشیت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، چیلنج یہ ہے کہ کس طرح ملک کو واپس اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    کامیابی اور عزت صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے۔۔۔وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا کہ مودی کامیاب ہو گا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا، 70 سال سے کشمیری آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، آج ان کو بھارت کے حوالے کر دیا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا ہمارا نوجوان بہت مظلوم ہے، انہیں دھوکہ دیا گیا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا گیا لیکن ایک کروڑ لوگوں کو بےروزگار کر دیا گیا، 50 لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا لیکن 50 لاکھ گھر گرا دیے گئے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کے ساتھ اقتدار میں آئی، یہ جو ہم پر مسلط کیے گئے ان کی کوئی حیثیت نہیں، ہم انہیں مسترد کر چکے ہیں، یہ دوبارہ دھاندلی کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں، آج پارلیمنٹ یرغمال ہے اور کوئی قانون سازی ہوئی ہے تو بین الاقوامی اداروں کی ہدایات پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کامیابی اور عزت صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے۔۔۔وزیراعظم عمران خان