کامیابی اور عزت صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے۔۔۔وزیراعظم عمران خان

Nov 28, 2021 | 12:17:PM
عمران خان،امریکی سکالر،انٹرویو
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے معروف امریکی اسلامی سکالر شیخ حمزہ یوسف کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے، کامیابی اور عزت صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عر ب کی مہربانی کی قیمت چکانی ہوگی

وزیرِ اعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی، آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سیاست شروع کی تو مافیا موجود تھی، اس وقت لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے۔ ایک سو ال کے جوا میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طاقت ور لوگوں نے میری کردار کشی کی، مال اور دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے ہانگ کا نگ سمیت کونسے 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے