صدر زرداری کی آذربائیجان کی قیادت کو یومِ آزادی پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

May 28, 2026 | 12:34:PM
صدر زرداری کی آذربائیجان کی قیادت کو یومِ آزادی پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف، حکومت اور عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا، صدر مملکت نے آذربائیجان کے عوام کے امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آزادی حاصل کرنے کے ساتھ ہی گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ عقیدے، ثقافتی ورثے اور اقدار پر ہے، گزشتہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات ایک مضبوط شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں، جس کی اساس باہمی اعتماد، مفاہمت اور قومی مفادات کے معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت ہے۔

 آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام صدر الہام علیئوف کی دوراندیش قیادت میں آذربائیجان کی سماجی و اقتصادی ترقی، یکجہتی اور خوشحالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون، بالخصوص دوطرفہ تجارت، توانائی، دفاعی تعاون اور عوامی سطح پر وفود کے تبادلوں میں وسعت لانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔