عالیہ حمزہ کھڈے لائن،نئے عہدوں پر تعیناتی کیلئے PTI کی4 رکنی کمیٹی تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کردار محدود کر دیا گیا، پارٹی کی تنظیم نو اور نئے عہدوں کی تعیناتی کرنے کیلئے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پنجاب میں پارٹی تنظیم سازی کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق چار رکنی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ ، عمر ایوب خان ،ملک احمد خان بھچر اور میاں اکرم عثمان شامل ہیں۔نئی تشکیل کردہ چار رکنی کمیٹی پنجاب میں تنظیمی ری سٹرکچرنگ اور نئے عہدوں کی تعیناتی کرے گی ۔چار رکنی کمیٹی میں عالیہ حمزہ کو ہی شامل نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ایک بار پھر سامنے آگیا، کراچی میں زیر علاج 10 کورونا کے مریضوں کی تصدیق