کورونا ایک بار پھر سامنے آگیا، کراچی میں زیر علاج 10 کورونا کے مریضوں کی تصدیق

May 28, 2025 | 21:41:PM
 کورونا ایک بار پھر سامنے آگیا، کراچی میں زیر علاج 10 کورونا کے مریضوں کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند) پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سامنے آگیا، کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 10 کورونا کے تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت  سندھ کے مطابق رواں سال کے دوران کراچی بھرمیں 157 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے ،آغاخان اسپتال ،ڈائو اسپتال اور انفیکشز ڈیزیز اسپتال میں کورونا کے مریض زیر علاج ہیں،ان تینوں اسپتالوں میں 10 سے زائد کنفرم کورونا کے کیسز رپورٹ ہیں،6 کورونا کے مریض انفیکشنز ڈیزیز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔درجنوں کورونا کے مشتبہ مریض بھی داخل ہونے لگے  ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کورونا کے مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک بار پھر ماسک کا استعمال ،سماجی فاصلوں کا خیال اور ہاتھ صاف رکھیں ، کورونا پہلے کی طرح خطرناک نہیں لیکن احتیاط اپنانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت پر ایک اور حملہ، کورونا نے تباہی مچا دی،1200 ایکٹو کیسز  سامنے آ گئے