گھر میں داخل ہو کر لڑکی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: علامتی تصویر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لودھراں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےلڑکی سے زیادتی کرنےمیں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی سے زیادتی کی تھی۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) علی بن طارق نے واقعے کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس پر پولیس تھانہ سٹی فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کرنےمیں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) علی بن طارق کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں،خواتین و بچوں پر ظلم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:2 دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ