یوم تکبیر پر افواج پاکستان کی قوم کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد

May 28, 2025 | 00:29:AM
یوم تکبیر پر افواج پاکستان کی قوم کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا۔یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام،پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہےہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،یومِ تکبیر قابلِ اعتبار کم سے کم ڈیٹرنس کے ہمارے ڈاکٹرائن کی تصدیق کرتا ہے، جو علاقائی امن و استحکام کی ضمانت ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم ہے،پاک افواج ہر خطرے کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں،قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ترقی، استحکام اور خود انحصاری کا عزم کرتے ہیں،یومِ تکبیر قربانیوں کی یاد اور محفوظ مستقبل کی نوید ہے، پاکستان زندہ باد۔۔!