پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں کارروائی ، بڑی مقدار میں  منشیات ضبط 

May 28, 2024 | 18:08:PM
پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں کارروائی ، بڑی مقدار میں  منشیات ضبط 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئےمنشیات سمگلنگ کی  بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی،منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے،منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے، پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔