آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو منگل کو لاہور پہنچیں گے

May 28, 2023 | 19:15:PM
آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو منگل کو لاہور پہنچیں گے
کیپشن: گریگ بارکلے اور جیف ایلرڈائس, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس منگل کو لاہور پہنچیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہناہے کہ آئی سی سی عہدیداران 2 روز تک پاکستان میں رہیں گے، گریگ بارکلے اور جیف ایلر ڈائس کی چیئرمین نجم سیٹھی، سی او او سلمان نصیر سے ملاقات شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمت جواب دے گئی،سابق خاتون ڈاکٹر رکن اسمبلی نے کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا
جیف ایلرڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں البتہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
گریگ بارکلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں، آخری بار 2008ءمیں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا سب سے بڑا دھچکا،19 ٹکٹ ہولڈرز کابھی پارٹی سے علیحدگی کا امکان