سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

May 28, 2022 | 16:32:PM
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری
کیپشن: سرکاری ملازمین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گریڈ ایک سے 16 کے لاکھوں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر، حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ کے وفاقی ملازمین کیلئے ٹائم اسکیل پرموشن پالیسی منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے وفاقی ملازمین کیلئے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی منظورہوگئی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا ۔
وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کیلئے گزشتہ 21 سال سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں،2001 میں وفاقی حکومت نے ٹائم سکیل پروموشن معطل کی تھی۔وزارت خزانہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ماتحت وزارتیں اور ڈویڑنز ٹائم اسکیل پروموشن کیلئے کمیٹیاں قائم کریں،گریڈ ایک تا 16 کے وفاقی سرکاری ملازمین کی ترقی کمیٹی کی سفارش کے تناظر میں ہوگی،ٹائم اسکیل ترقی کیلئے کارکردگی، ملازمت کی مدت اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو خوشخبری سنا دی