افسوسناک خبر، ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

May 28, 2022 | 01:27:AM
بھارت، ایک اور ماڈل اداکارہ، خودکشی،
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک اور ماڈل اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی اور گزشتہ 15 دنوں میں تین اداکاراؤں کی موت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ منجوشا نیوگی کی لاش آج ان کے پاٹولی کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تاہم پولس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


گزشتہ 3 دنوں میں یہ دوسری اداکارہ ہیں جس کی موت ہوئی ہے جبکہ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ گزشتہ 15 دنوں میں کولکتہ میں تین اداکاراؤں کی موت ہوئی ہے۔
رواں ماہ 15 مئی کو اداکارہ پلوی ڈے کی لاش ان کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، اس کے بعد ماڈل اور اداکارہ ودیشا ڈے مجمدر کی لاش بھی کولکتہ میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ودیشا نے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی چھوڑا تھا تاہم موت کیلئے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ منجوشا نیوگی اور ودیشا بہت اچھی دوست تھیں! جبکہ منجوشا کی ماں کے مطابق منجوشا ودیشا کی موت کے بعد سے ڈپریشن میں تھی، پولیس نے منجوشا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔
منجوشا کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی مسلسل کہتی تھی کہ وہ بدیشا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، وہ مسلسل بدیشا کے بارے میں بات کرتی تھی، اس نے مجھے بتایا کہ جلد ہی میڈیا بدیشا کی طرح ہمارے گھر پر توجہ مرکوز کرے گا جس پر میں نے اسے ڈانٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگلات آتشزدگی کیس:ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت کی درخواست مسترد