ون ڈے بالنگ رینکنگ، بنگلہ دیشی آف سپنر مہدی حسن دوسرے نمبر پر آ گئے

May 28, 2021 | 09:33:AM
ون ڈے بالنگ رینکنگ، بنگلہ دیشی آف سپنر مہدی حسن دوسرے نمبر پر آ گئے
کیپشن: بنگلہ دیشی بالر مہدی حسن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کے نوجوان آف سپنر مہدی حسن آئی سی سی کی ون ڈے بالنگ رینکنگ میں تین درجوں سے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے بالنگ رینکنگ جاری ہونےکے بعد یہ نہ صرف ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین درجہ بندی ہے ، بلکہ وہ بالنگ رینکنگ میں ٹاپ 2 میں جگہ بنانے والے اپنے ملک کے تیسرے بالر بن گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں یہ مقام حاصل ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل‘ اداکار دھرمیندر کی ویڈیو وائرل