کراچی ائیرپورٹ پر 2 مسافروں کی جعلی اسناد پر سائپرس جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کی جعلی تعلیمی اسناد پر نارتھ سائپرس جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں آف لوڈ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر مہران انجم اور جہانزیب طور سکنہ گوجرانوالہ کو روکا گیا،دونوں مسافر نارتھ سائپرس کیلئے سفر کر رہے تھے،دونوں نے میٹرک، انٹر اور بی بی اے کی اسناد پیش کیں۔
انھوں نےبتایا کہ جعلی اسناد پر آئی بی سی سی، ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی تصدیق موجود تھی،جانچ کے دوران دستاویزات مشکوک پائی گئیں،دورانِ تفتیش دونوں مسافر تعلیمی ریکارڈ ثابت نہ کر سکے،دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی تعلیم حاصل نہیں کی۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ جعلی اسناد ایجنٹ عائشہ رحمان کے ذریعے تیار کروائی گئیں،ایجنٹ کو 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے،معاملہ منظم فراڈ اور جعلی دستاویزات کے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے،ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے