پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Mar 28, 2026 | 14:41:PM
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس ایل 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 215 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر محمد حارث 28 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، بابر اعظم 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوشل مینڈس 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبدالصمد نے 11 گیندوں پر برق رفتار 33 رنز بنائے، مائیکل بریسویل 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر، آصف آفریدی اور رشاد حسین ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں،راولپنڈیز نے پشاور زلمی کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 214 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 یاسر خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:عائزہ خان کا بولڈفوٹو شوٹ مداحوں کوایک آنکھ نہ بھایا