ایک ہفتے میں ملکی ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Mar 28, 2024 | 19:41:PM
ایک ہفتے میں ملکی ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) ملکی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، ایک ہفتے میں  ملکی ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے علامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملکی  ذخائر 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ کر 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ  ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگئے جبکہ ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 3کروڑ  ڈالر ہو گئے،جو  ملکی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عام تعطیل کا اعلان