چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز،آج دوبارہ معائنہ ہو گا

Mar 28, 2024 | 11:43:AM
 چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز،آج دوبارہ معائنہ ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بابر شہزاد )اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے اور پمز ہسپتال منتقلی کا معاملہ ، پرویز الٰہی تاحال ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں.

 ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی، ڈاکٹرز پرویز الٰہی کو درد کم کرنے کیلئے درد کُش ادویات دے رہے ہیں،پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الٰہی کو بیٹھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

 ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کا بلڈ پریشر، شوگر نارمل ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ پرویز الٰہی کا معائنہ کرے گی، ڈاکٹرز چیک اپ کے بعد پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لوہے کی فی ٹن قیمت کتنی ہو گئی؟،جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے