ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا شرما کو سرپرائز دینے میں ناکام

Mar 28, 2023 | 17:43:PM
ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا شرما کو سرپرائز دینے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو جب بھی  سرپرائز دینا چاہتے ہیں،تو وہ ناکام ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اس جوڑی نے "انڈین سپورٹس آنرز "2023ء میں شرکت کی جہاں ایک دوسرے کے بارے میں کیے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انوشکا شرما  نے انکشاف کیا کہ "ویرات کوہلی جب بھی مجھے سرپرائز دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا پلان فیل ہوجاتا ہے"۔

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا  کہ" ابھی کچھ دنوں پہلے ہی یہ جب بنکاک شوٹنگ کے لیے گئی تھیں توانہوں نے  مجھ سے کہا کہ گھر میں بیٹی وامیکا کے ساتھ ہی رہو اور مجھے ایئر پورٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے، پھر جب یہ بنکاک سے واپس آئیں تو مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ میں جاگ رہا تھا تو میں نے اُنہیں میسج کرکے پوچھ لیا کہ کیا آپکی فلائٹ لینڈ ہوگئی ہے اور پھر جب میں ایئر پورٹ پہنچا تو مجھے پورا یقین تھا کہ اس بار تو ہو ہی نہیں سکتا کہ انہیں پتا چل جائے کہ میں اُنہیں ایئر پورٹ سے لینے خود آرہا ہوں"۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب میں ایئر پورٹ پہنچا تو اُنہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی مجھے دیکھ کر مسکرا کر کہا "ہائے" تو میں نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ میں آپ کو لینے کے لیے آرہا ہوں تو اُنہوں نے کہا کہ "جب آپ کا میسج آیا تھا تو میں تبھی سمجھ گئی تھی کہ آپ آنے والے ہیں"۔