ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے الیکشن کروائے جائیں: شیخ رشید

Mar 28, 2023 | 12:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کی خاطر الیکشن کروائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے اور ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے انتخابات کروا دیے جائیں۔ 

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے الیکشن کروا دیے جائیں دو ماہ آگے کروا دیے جائیں یا دو ماہ پہلے کروا دیے جائیں بس کروا دیے جائیں۔

مزید پڑھیں: رول آف لاء اور جمہوریت ایک سکے کے دو رخ ہیں:سپریم کورٹ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لڑائی فوج اور اداروں سے نہیں ہے یہ ہمارے اپنے ہیں۔ لیکن فوج اور ادارے یہ سوچیں کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ اس کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں چاہے پہلے ہوں یا بعد میں۔

حکومت کی جانب سے دی گئی الیکشن تاریخ (8 اکتوبر) سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت دور ہے۔