فدیہ کیا ہے؟ روزے کا فدیہ کسے دیں؟

Mar 28, 2023 | 12:13:PM
فدیہ کیا ہے؟ روزے کا فدیہ کسے دیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فدیہ کیا ہے؟ اور روزوں کا فدیہ کس کو دیں؟ رمضان کریم میں سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال اور بہت ہی اہم مسائل ہیں جن کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ 

ایک روزے کا فدیہ ایک آدمی کے صدقہ فطر کے برابرطے کیا گیا ہے۔ یعنی نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور۔  واضح رہے کہ ایک صاع تین کلوگرام اور تین سو بیاسی گرام کے برابر ہوتا ہے۔ یعنی اگر گندم کا فدیہ دینا ہو تو وہ ایک کلو 691 گرام ہو گا۔ اسی طرح اگر کجھور کا فدیہ دینا ہو تو وہ 3 کلو 382 گرام ہو گا۔ اس کے علاوہ روزے کا فدیہ ان اشیاء کی قیمت کے برابر رقم کی صورت میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔ رقم کی صورت میں فدیہ ادا کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جس چپز کی قیمت لگائی جا رہی ہے وہ غریبوں کیلئے فائدہ مند ہو۔ فدیے میں اگر گندم نہ دینی ہو تو کسی محتاج کو دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلا دیا جائے تب بھی فدیہ ادا ہو جائے گا۔ لیکن ؒخیال رہے کہ جس معیار کا کھانا انسان خود کھاتا ہے اسی معیار کا ہی کھانا فدیے کے طور پر کھلایا جائے۔ 

مزید پڑھیں: آج کے سحر و افطار

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فدیہ ادا کرتے وقت کسی ایک مسکین یا حق دار شخص کو متعدد بار روزوں کا فدیہ دیا سکتا ہے یا نہیں؟ اور ایک ہی روزے کا فدیہ کئی مساکین کو دیا بھی دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟  ان سوالات کا جواب یہ ہے کہ ایک ہی حق دار یا مسکین کو متعدد بار روزوں کا فدیہ دیا جا سکتا ہے اس بات میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن ایک روزے کا فدیہ کئی مساکین کو نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی یہ طریقہ درست ہے کہ صبح کے وقت ایک مسکین کو کھانا کھلا دیا جائے اور شام کے وقت دوسرے مسکین کو۔ ایسی صورت میں فدیہ ادا نہ ہو گا۔ لہٰذا ضروری یہ ہے کہ جس مسکین کو صبح کھانا کھلایا جائے اسی مسکین کو شام کے وقت بھی کھانا کھلایا جائے۔